جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

کپتان آپ نے جو حاصل کیا وہ پاکستانی تاریخ میں کسی کے حصے میں نہیں آیا، واشنگٹن میں کامیاب جلسے پر کرکٹ کھلاڑیوں نے وزیراعظم کو اہم پیغام دیدیا

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واشنگٹن کیپیٹل ون ارینا میں اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کیا، انتہائی بڑا جلسہ ہوا، اس کامیاب جلسے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لیجنڈ کپتان ہیں، کیا شاندار اجتماع رہا، آپ نے جو حاصل کیا وہ پاکستان کی تاریخ میں کسی کے حصے میں نہیں آیا،

اسی طرح آگے بڑھتے رہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ معروف کھلاڑی محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی شخصیت بہت کرشماتی ہے، بڑے جلسے کا رسپانس قابل دید تھا، آخری میں محمد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ نہ کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان خطاب سننے کے لیے کیپیٹل ون ارینا میں ہزاروں اوورسیز پاکستانی موجود تھے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ وہ پاکستانیوں کا کیس ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گے اور کسی کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنے وژن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کے سامنے نیا پاکستان بنا رہے ہیں، طاقت ورجواب دینے کے بجائے سیاسی انتقام کا رونا روتے ہیں، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام لوگوں پرتمام کیس پرانے ہیں، ہم نے کیس نہیں بنائے، صرف نیب اور ایف آئی اے کو آزادکیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اب طاقتورکمزورکے لیے ایک ہی قانون ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان دین کے نام پرسب کو لے کرآ گئے ہیں، پہلی بار پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیرچل رہی ہے، خودکوسیکولرکہنے والابلاول بھی ان کے ساتھ مل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپتہ ہی نہیں کہ ان کی پارٹی کیاہے،

ن لیگ، پی پی پی،فضل الرحمان سب مجھ سے این آراو چاہتے ہیں، ایک بادشاہ نے بھی ان لوگوں کی سفارش کی ہے لیکن میں نہیں مانا، دنیا ادھرسے اُدھر ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران اربوں روپے ملک سے باہر لے کرگئے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بدلے گا، جو مرضی کریں، دھرنا دیں جلسے جلوس کریں، پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جیل میں گھرکا کھانا، ٹی وی، اے سی مانگتے ہیں مگر انہیں اب کچھ نہیں ملے گا، واپس جاکرجیل سے ٹی وی، اے سی اتروا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس پر مریم صاحبہ بہت شور مچائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں ملتا،

ہمارا نظام تعلیم نچلے طبقے کو اوپر نہیں آنے دیتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار سرکاری سکولوں میں یکساں نصاب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی رشتہ دارکسی عہدے پر نہیں، جاگیردارانہ نظام ختم ہوگا تو ملک میں میرٹ آئے گا، پاکستان دیکھتے دیکھتے ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے پیچھے بھی کرپشن نکلے گی، بیرون ملک ہر کمپنی ایک ہی بات کرتی ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن ختم کریں گے، کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دکھائیں گے، معاشی بحران سے نکال کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔انہوں نے ورلڈ کپ میں شکست پر کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا بھی پیغام دیا، انہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں ایسی ٹیم تیار کریں گے کہ دنیا دیکھے گی، مایوسیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…