اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے پاکستانی سفارت کاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی سفارت کاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارت کار ریڈ و دیگر اہل کار بلیو پاسپورٹ پر تعینات ہوتے ہیں،
تاہم مدت ملازمت مکمل ہونے پر سفارت کار مختلف ممالک میں رہایش اختیار کر لیتے تھے۔ذرائع کے مطابق اب آئندہ کسی سفارت کار اور اہل کار کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔بتایا گیا کہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ہر سفارت کار کو پاکستان میں رپورٹ کرنا ہوگا، سفارت کاروں کو پاکستان واپس جا کر ہی گرین پاسپورٹ مل سکے گا۔