بنگلہ دیشی کپتان انجری کے سبب دورہ سری لنکا سے باہر

20  جولائی  2019

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ تمیم اقبال ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔کولمبو روانگی سے قبل ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے آخری دن جمعہ کو مشرفی مرتضیٰ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے اس کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر محمد سیف الدین بھی انجری کے سبب دورہ سری لنکا میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ نے مشرفی کی جگہ تمیم اقبال کو قیادت کی ذمے داری سونپ کر تسکین احمد کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے جبکہ سیف الدین کی جگہ فرہاد رضا لیں گے۔ان دونوں کھلاڑیوں کی انجری کے سبب اب بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں ورلڈ کپ اسکواڈ کے 4 کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔اس سے قبل شکیب الحسن اور لٹن داس بھی ذاتی وجوہات کے سبب دورے کے لیے عدم دستیابی ظاہر کر چکے ہیں۔بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26جولائی کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…