بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی سی بی نے ڈومیسٹک اسٹرکچر کیلئے تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دیں

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)کرکٹ کے مقامی ڈھانچے (ڈومیسٹک اسٹرکچر) بدلنے کے لئے تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ متحرک ہو گیا ہے اور بورڈ نے مقامی ڈھانچے ( ڈومیسٹک اسٹرکچر) میں تبدیلیوں کے لئے پلان مرتب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق نئے ڈھانچے

( اسٹرکچر) سے متعلق تجاویز بورڈ کے آئین میں شامل کرنے کے لئے وفاق کو بھجوا دی گئی ہیں جن کی منظوری کے بعد قائد اعظم ٹرافی، قومی ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور انڈر نائنٹین ٹورنامنٹس میں چھ صوبائی ٹیمیں حصہ لیں گی۔صوبائی ایسوسی ایشنز کی چمپئن ٹیمیں نیشنل انٹر سٹی کرکٹ چمپئن شپ میں شریک ہوں گی، ہر صوبائی ایسوسی ایشن انٹر سٹی چمپئن شپ کروانے کی پابند ہو گی جبکہ سٹی کلب کرکٹ چمپئن شپ کروانا ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہو گی۔صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشن سٹی کلب چمپئن شپ کو مانیٹر کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے سال صوبائی ایسوسی ایشنز پر ایک ارب دس کروڑ روپے خرچ کریگا۔یاد رہے 9مئی کو ترجمان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور ریجنل کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیٹرینز ٹرافی گریڈ 2 میں ٹیموں کی تعداد 16 کردی گئی ہے۔پی سی بی نے شکیل شیخ کو کرکٹ بورڈ کے گراؤنڈز کی پچز پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مدثرنذر اور ہارون رشید کو معاون مقرر کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…