پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے کیوی کھلاڑی ورلڈکپ کی انعامی رقم میں برابر کے حصہ دار ہونگے

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن( آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل اپنے کھلاڑیوں کو ایک ہی پیمانے میں تول دیا ہے اور 3 ملین ڈالر کی انعام رقم پورے سکواڈ میں یکساں طور پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل ٹائی ہونے کے باوجود کم بانڈریز کی وجہ سے رنر اپ قرار دیتے ہوئے آئی سی سی نے 2ملین ڈالر انعامی رقم دی جب کہ فائنل جیتنے والے انگلینڈ کو ٹرافی کے ہمراہ 6 ملین ڈالر ملے۔کیویز کی جانب سے یہ رقم اپنے تمام 15 رکنی سکواڈ میں برابر تقسیم ہو گی جب کہ کچھ حصہ سپورٹنگ سٹاف کو

بھی ملے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت تمام ٹورنامنٹس سے حاصل ہونے والی رقم پورے سکواڈ کو ملتی ہے اور یہی اصول ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم پر بھی لاگو ہوگا جس کا مطلب ہے کہ ایونٹ میں ایک بھی میچ نہ کھیل پانے والے بیک اپ وکٹ کیپر ٹام بلنڈل بھی کپتان کین ولیمسن کے برابر 1 لاکھ 26 ہزار102 ڈالر(تقریبا2کروڑ ایک لاکھ70ہزار 14 پاکستانی روپے) حاصل کریں گے جنہوں نے 10 میچوں میں 578 رنز بنائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…