منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

دنیا کو دہشت زدہ کردینے والے جوکر کی ایک بار پھر واپسی

datetime 19  جولائی  2019 |

نیویارک (این این آئی)2017 کی ہارر فلم اٹ کے سیکوئل کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بار یہ خوفناک جوکر کتنی دہشت پھیلانے والا ہے۔اس فلم کے پہلے ٹریلر میں کچھ زیادہ نہیں دکھایا گیا تھا مگر اس ٹریلر میں کہانی کا کسی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔پہلی فلم کی

کہانی ایک چھوٹے قصبے کے گرد گھومتی ہے جہاں سات بچے جنھیں لوزر کلب کے نام سے جانا جاتا ہے، کو زندگی کے مسائل، بدزبانیوں اور ایک عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو کہ ایک جوکر کا روپ اختیار کرکے انہیں دہشت زدہ کرتا ہے۔جسکو وہ شکست دے دیتے ہیں مگر اب 27 سال بعد وہ اس قصبے میں واپس لوٹتے ہیں تو یہ جوکر ایک بار پھر ان کا خیرمقدم کرتا ہے۔خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ جیسیکا چیسٹن، جیمز کیکاوے، جے ریان، بل ہارڈر، عیسیٰ مصطفیٰ، جیمز رینسن اور اینڈی بین لوزر کلب کے بچوں کے بالغ روپ میں نظرآئینگے۔اس نئی فلم میں ہارر فلموں کی تاریخ کا سب سے خونی سین بھی شامل کیا جارہا ہے اور اداکارہ جیسیکا چیسٹن گزشتہ روز سان ڈیاگو کامک کون میں اس بارے میں بتایا ‘جب ڈائریکٹر نے پہلی بار اس سین کے بارے میں بات کی تو میں نے سوچا کہ یہ بہت زبردست ہے اور میں پرجوش ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا مگر پھر ڈائریکٹر نے کہا کہ خون تمہارے کندھوں تک آجائیگاتو میں سن کر شاک رہ گئی۔واضح رہے کہ معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول ’’اٹ‘‘ کو 1990 میں بھی فلمایا جاچکا ہے اور 2017 میں اس کا ریمیک بنایا گیا تھا جبکہ اب اس ریمیک کا سیکوئل تیار ہورہا ہے جبکہ ڈائریکٹر نے جوکر کے کردار کا پریکوئیل بنانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔’’اٹ چیپٹر 2‘‘ رواں سال 6 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…