پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

میاں طارق نے ورغلا کر نشہ آور چیز کھلائی اور خفیہ ویڈیو بنالی غیر اخلاقی ویڈیو کس ن لیگی رہنما نے خریدی ؟ ارشد ملک نے بتادیا

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جج ارشد ملک نے مقدمے میں موقفے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں میاں طارق نے ورغلا کر کوئی نشہ آور چیزکھلا دی تھی جس کے بعد غیر اخلاقی ویڈیو بنائی ، بعد میں اسے ایڈیٹ کیا اور پھر ن لیگ کے رہنما میاں رضا کو فروخت کی گئی ۔

ویڈیو کی بنا میرے اوپر دبائو ڈالا گیا ، دھمکیاں دی گئیں ، ملنے کوشش پھر میاںنواز شریف سے ملاقات کروائی گئی ، کروڑو ں روپے کی آفر ہوئی ، بیرون ملک کینیڈا سیٹل ہونے کی پیشکش کی گئی ہیں ۔ جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لانے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ۔مقدمے کے تحت شہباز شریف، مریم نواز،خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، پرویزرشید ، عظمیٰ بخاری، احسن اقبال سمیت دیگر نام شامل ہیں۔درج کردہ ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ مریم نواز نے ویڈیو میں ہیرا پھیری کر کے اسے دکھایا اور ٹیمپر کر کے الیکٹرانک فارجری بھی کی ۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو کا مرکزی ملزم میاں طارق گزشہ روز دبئی فرار ہونے کی کوشش میں تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔ جبکہ دوسری جانب جج ارشد ملک کیخلاف مبینہ ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سے پوچھ گچھ کیلئے ایف آئی اے سائبر کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کی ایک ٹیم لاہور پوچھ گچھ کے لیے جائے گی۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے مطابق ن لیگی رہنما نے طارق محمود نے ویڈیو کو خریدا تھا ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…