ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اورکرکٹ کا چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم جو شہرت ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے حصے میں آئی ہے وہ کسی دوسرے جوڑے کا نصیب نہ بنی۔ دونوں کی جوڑی کو سراہنے والے بھی ہیں تو کوہلی کی ناقص پرفارمنس پر انوشکا کو ذمہ دار ٹھہرانے والے بھی ہیں اور اب کوہلی نے بھی صاف کہہ دیا ہے کہ ان کیلئے ان کی وہ سرگرمیاں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں جن میں وہ کرکٹ کے میدان سے باہر نکل کے مصروف ہوتے ہیں، یعنی کہ انوشکا!
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انوشکا میرے لئے بے حد اہم ہے کیونکہ اس کے سامنے مجھے کسی قسم کی کوئی بناوٹ اختیار نہیں کرنا پڑتی۔ کوہلی، انوشکا کے پاس جاتے ہی اپنے اصل روپ میں آجاتا ہے۔ ویرات انوشکا کی خاطر فلم میکنگ میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ فلم بینوں کو سینما میں تین گھنٹے کی تفریح فراہم کرنے کیلئے بہت محنت اور تجربہ چاہئے اور مجھے اس کے پروفیشن کی سب سے اچھی بات یہی لگتی ہے۔ میں نے اس کے کام، پیشے اور فلم کی تیاری میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔ کوہلی کے مطابق انوشکا نے کرکٹ میں دلچسپی ان سے ملاقات سے قبل ہی لینا شروع کردی تھی۔
کوہلی کیلئے کر کٹ سے زیا دہ اہم کو ن ہے ؟ جانیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)
-
سعودی عرب میں عید کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان
-
اسٹیٹ بینک کا بینکوں کی تعطیل کا اعلان
-
افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف
-
بیوی کی رضا مندی نہ ہونے پر شوہر کے خلاف بد فعلی کا مقدمہ درج
-
اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا
-
راولپنڈی: والد کے قُل کی دعا کے دوران جھگڑا، بیٹا قتل
-
صدر کے ہوٹلوں پر چھاپے، نائٹ کلبز کے لیے اسمگل ہونے والی 32 خواتین بازیاب
-
پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
-
امریکی و اسرائیلی حملے میں مجتبی خامنہ ای کیسے محفوظ رہے؟ لیک آڈیو میں انکشاف
-
دی ہنڈرڈ لیگ میں ابرار احمد کے معاہدے پر بھارتی اداکارہ کا شدید ردعمل
-
ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی
-
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
-
پنجاب حکومت کا سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ



















































