بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دنیا بھر کے ٹاپ کرکٹ کھلاڑی اب دبئی میں مداحوں کو ۔۔۔۔ کریں گے

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) لاکھوں پاکستانی اپنے مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کو ایک بار پھر کھیل کے میدان میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں، جو شائقین چاہتے ہیں وسیم اکرم ایک بار پھر اپنی جادوئی با?لنگ کے جوہر دکھائیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ دبئی کی ماسٹرز چیمپئن لیگ نے دنیا بھر کے لیجنڈ کرکٹرز کو ایک بار پھر میدان میں اتارنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جن میں وسیم اکرم بھی شامل ہیں، وسیم اکرم کے ہمراہ جیک کیلس، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ وی دیگر عظیم کھلاڑی اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر کارکردگی دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
دبئی کے برج العرب میں اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وسیم اکرم، سابق آسٹریلوی بلے باز ایلن بارڈر اور انگلش ٹیم کے سابق کپتان گراہم گوک شامل تھے۔اس ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں شامل ہوں گی جن میں سے ہر ٹیم 15کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی، پورے ٹورنامنٹ میں 90لیجنڈ کرکٹرز حصہ لیں گے۔ جنوری 2016ئ میں شروع ہونے والے اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، شارجہ کرکٹ سٹیڈیم اور شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برائن لارا کا کہنا ہے کہ مجھے اس ٹورنامنٹ کا سن کر بے حد خوشی ہوئی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں اس کا حصہ ہوں، ایسے ٹورنامنٹس کے لیے دبئی بہترین جگہ ہے، تمام کرکٹرز کے شائقین کی بڑی تعداد دبئی میں مقیم ہے یا پھر آسانی سے دبئی آ سکتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…