یورو ٹی 20سلام کرکٹ لیگ : کن کن پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ؟ نام سامنے آ گئے

16  جولائی  2019

لندن(آن لائن )رواں سال شیڈول یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ لیگ پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب 19 جولائی کو لندن میں منعقد ہو گی۔ پاکستانی کھلاڑی فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ ایونٹ 30 اگست سے 22 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ یورو ٹی ٹونٹی سلام آرگنائزرز نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب 19 جولائی کو لندن میں ہو گی۔ڈرافٹنگ کیلئے 22 ممالک سے 700 کے قریب کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے۔پاکستان کے فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ

آفریدی بھی فہرست میں شامل ہیں۔ تمام 6 فرنچائزز کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 7 غیرملکی کھلاڑیوں کا چنائو کرنے کی اہل ہوں گی۔ اس کے علاوہ تمام فرنچائزز کے پاس اپنے آئیکون پلیئرز اور مارکیو پلیئرز کا کا فیصلہ کرنے کا موقع ہو گا۔ آئیکون کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، مارٹن گپٹل، برینڈن میک کولم، ایوان مورگن، شین واٹسن اور راشد خان جبکہ مارکیو کھلاڑیوں میں ڈیل سٹین، جے پی ڈومینی، عمران طاہر، کرس لین، بابر اعظم اور لیوک رونکی شامل ہیں۔ تمام آئیکون کھلاڑی 1 لاکھ 35 ہزار اور ہر مارکیو کھلاڑی 1 لاکھ 15 ہزار ڈالرز حاصل کرے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…