پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

ایک معمولی سا کیڑا انسانیت کیلئے عالمی جنگ سے بڑا خطرہ قرار ۔۔ بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کر دیا

datetime 15  جولائی  2019 |

نیویارک(این این آئی)مچھروں سے پھیلنے والی وباء انسانیت کے لیے عالمی جنگ سے بھی زیادہ بڑا خطرہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کیا۔ایک ڈاکو مینٹری میں بل گیٹس نے کہا کہ یہ قاتل کیڑا بغیر کسی وارننگ کے

ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھروں سے پھیلنے والی کسی بھی تباہ کن وبا کے حوالے سے اس وقت دستیاب وسائل کی کمی ہے جو کہ کسی بھی مرض کو انتہائی تیزی سے دنیا بھر میں پھیلانے کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں جس حوالے سے سب سے زیادہ سکرمند ہوں، وہ مچھروں سے پھیلانے والی کوئی انتہائی سنگین وبا ہوسکتی ہے جو کہ ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے، اور یہ جنگ سے زیادہ اس لیے خطرناک ہے کیونکہ اس کی آمد کی توقع کسی کو نہیں ہوگی۔اس ڈاکو مینٹری میں حالیہ عرصے میں ستر سے زائد ممالک کو متاثر کرنے والے زیکا وائرس کا جائزہ لیا گیا جبکہ محققین نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے بھی خبردار کیا جو ایک بار پھر پلٹ سکتا ہے۔اسی طرح ملیریا بھی موجود ہے جو ہر منٹ میں دو افراد کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس نے گزشتہ سال اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہیں شارک مچھلیوں سے ڈر نہیں لگتا بلکہ جس سے وہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں وہ مچھر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر موازنہ کیا جائے تو ایک شارک متعدد چھوٹی چیزوں کے مقابلے میں بالکل بھی دہشت زدہ کردینے والی نہیں لگتی۔ انہوں نے 2015 میں مختلف جانوروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کا ایک گراف بھی شیئر کیا جس سے معلوم ہوا کہ شارک دنیا بھر میں صرف چھ ہلاکتوں کا باعث بنی جبکہ مچھروں نے 8 لاکھ 30 ہزار جانیں لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…