پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن میں بھارت کے روہت شرما 648 رنز بناکر سرفہرست

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن میں بھارت کے روہت شرما 648 رنز بناکر سرفہرست ہیں۔ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 647 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلہ دیشی اسٹار شکیب الحسن 606 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

کین ولیمسن (578)چوتھے،جوئے روٹ (556) پانچویں، جونی بیئراسٹو(532) چھٹے نمبر پر براجمان ہیں، آرون فنچ 507 رنز جوڑ کر ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے بابراعظم 474 رنز بناکر آٹھویں جبکہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے فائنل میں 84 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت نویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا، جیسن روئے 443رنز جوڑ کر ٹاپ ٹین کے آخری شریک بنے ہیں، اسی طرح بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی 443 رنز بناکر گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب بولنگ چارٹ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک27 وکٹیں لیکر سب سے کامیاب رہے، نیوزی لینڈ کے پیسر لوکی فرگوسن نے 21 شکاروں کے ساتھ دوسری پوزیشن بنالی، انگلش پیسر جوفرا آرچر اور بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے یکساں طور پر 20 ،20 وکٹیں اپنے نام کررکھی ہیں، بھارت کے جسپریت بمرا اور انگلینڈ کے مارک ووڈ نے یکساں طور پر 18،18 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی پیسر محمد عامر17 اور کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ17 وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہے، پاکستان کے جواں سال بولر شاہین آفریدی16 شکارکیے، اسی طرح انگلش پیسر کرس ووئکس کو بھی 16 وکٹیں ملیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…