لاہور( این این آئی )کثیرالمقاصد مہمند ڈیم کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ 2024 تک تیار ہوگا۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق ڈیم کے پی سی ون میں لاگت کاتخمینہ291ارب روپے لگایاگیاہے اور اس کی تکمیل میں پانچ سال کاعرصہ لگے گا۔
ذرائع نے کہا کہ منصوبے کے لئے واٹر اینڈ پاور ڈویژن اتھارٹی 67 فیصد فنڈجبکہ باقی 37فیصد حکومت فراہم کریگی۔منصوبے کی تکمیل پر 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ اور800میگاواٹ سستی پن بجلی پیدا ہوگی جبکہ پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلابوں پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔