بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 3.84 فیصد ‘فروخت 1.83فیصد کا اضافہ

datetime 15  جولائی  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)مالی سال 2018-19ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 3.84 فیصد جبکہ فروخت 1.83فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار 98ہزار 848یونٹس رہی جو مالی سال 2018-19ء کے دوران ایک لاکھ 2ہزار 645یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا)

کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 3ہزار 797یونٹس یعنی 3.84 فیصد کا اضافہ ہوا۔پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی فروخت 99 ہزار 138یونٹس رہی جو مالی سال 2018-19ء کے دوران ایک لاکھ 959 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ء کے دوران مختلف کمپنیوں (ہنڈا،سوزکی،ٹیوٹا) کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی فروخت میں ایک ہزار 821 یونٹس یعنی 1.83فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…