جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کمر درد سے بچنے کےلئے چند مشورے

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کمر کا درد وہ موزی بیماری ہے کہ جس کا شکار ہونے والا ہی اس کی تکلیف کو سمجھ سکتا ہے۔ اس شدید تکلیف کا شکار ہو کر ناقابل بیان درد سہنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی زندگی میں کچھ ایسی عادات کو لازم بنا لیں کہ جو آپ کو کمر کے مسائل سے باآسانی بچا سکتی ہیں۔
﴿ آپ کی کمر کو سہارا دینے کیلئے کمر اور پیٹ کے پٹھے اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر یہ پٹھے مضبوط ہوں گے تو کمر کو سہارا مل سکے گا اور آپ کمر درد سے محفوظ رہ سکیں گے۔ ان پٹھوں کو کمزوری سے بچانے کیلئے ایسی ورزشیں باقاعدگی سے کریں جو پشت اور سامنے کے پٹھوں کو مضبوط بنائیں۔
﴿ بیٹھتے اور کھڑے ہوتے وقت پشت کو سیدھا رکھیں کیونکہ ڈھیلے ڈھالے اور سست انداز میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے جسم کے پٹھوں کو ڈھیلے پڑنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور یہ کمر کو سہارا دینے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔
﴿اگر آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیسے سیدھا کھڑا ہونا ہے تو دیوار کے ساتھ کمر لگا کر کھڑے ہوں۔ آپ کی پشت، کولہے، ایڑیا اور سر دیوار کے ساتھ لگنا ضروری ہے۔ اس انداز کو ذہن نشین کر لیں اور جب بھی کھڑے ہوں تو اسی اندادز میں کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔
﴿ کھڑے ہوں یا بیٹھے ہوں تو سر کو بلند رکھیں گویا کہ آپ کے سر کو کوئی اوپر کی طرف کھینچ رہا ہو، اسی سے آپ کا جسم سیدھا رہے گا۔
﴿ ایک ٹینس گیند لیں اور اسے کمر کے نیچے اس جگہ رکھیں جہاں درد محسوس ہوتا ہوں۔ اپنے جسم کو اس پر آگے پیچھے حرکت دیں تاکہ درد والی جگہ پر دبا? پڑے۔ یہ متاثرہ جگہ کا قدرتی انداز میں اور انتہائی موثر مساج کرنے کا بہترین اور آسان ترین طریقہ ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…