پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دورہ پاکستان زمبابوین کھلاڑیوں کیلئے فائدے کا سودا بن گیا

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (نیوز ڈیسک) دورہ پاکستان زمبابوین کھلاڑیوں کیلئے مالی مسائل اور قرضوں سے نجات کا ذریعہ بن گیا۔ پی سی بی کی جانب سے مہمان پلیئرز کو دورے پر آمد یقینی بنانے کیلئے فی کس دس ہزار ڈالرز کی گارنٹی منی کی پیش کش کی گئی جس میں بعدازاں مزیداضافہ کر کے اسے بارہ ہزار پانچ سو ڈالرز کر دیاگیا تھا کیونکہ بعض زمبابوین کھلاڑی سیکیورٹی خدشات میں اس دورے کیلئے بہتر معاوضے کے خواہش مند تھے۔زمبابوین حکومت کی اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیٹی کی پاکستان میں سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر جائزہ رپورٹ کے برعکس مالی کشش کے باعث زمبابوین کھلاڑی دورے پر آمادہ ہوئے۔ ا س طرح پاکستان میں چھ سال کے بعد شائقین کو ملکی میدانوں پر کسی ٹیسٹ ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا۔ انفرادی ادائیگیاں بھی پانچ لاکھ ڈالرز کا حصہ تھیں جو پی سی بی کی جانب سے دورے سے قبل کرکٹ زمبابوے کو ادا کی گئیں۔ یواین پی کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ زمبابوے یا کھلاڑیوں کو کسی قسم کی مالی ادائیگی سے متعلق چپ سادھی ہوئی ہے۔جو رقم انفرادی طور پر کھلاڑیوں کو دی گئی ہے وہ کافی حد تک نیشنل کنٹریکٹ سے بھی زیادہ ہے جس کے تحت زمبابوین کھلاڑیوں کو ماہانہ تنخواہیں ملتی ہیں اور یہ رقم تقریباً ساڑھے چھ ہزار ڈالرز تک ہے جبکہ کھلاڑی اب بھی ورلڈ کپ فیس ملنے کے منتظر ہیں۔ زمبابوین ٹیم کے دورے کیلئے رقم دو حصوں میں ادا کی گئی۔ ایک اس وقت جب مہمان کھلاڑیوں نے پاکستان میں قدم رکھا اور دوسری ادائیگی سیریز ختم ہونے پرہوئی۔ بعض کھلاڑی اب بھی زیادہ رقم کا مطالبہ کر نے کیلئے گفت وشنید کر رہے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…