بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ہڑتال کی کامیابی کسی کی ہار یا جیت نہیں ،حکومت کو باور کرایا ہے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے : آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 14  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ شٹر ڈائون ہڑتال کی کامیابی کسی کی ہار یا جیت نہیں بلکہ اس کے ذریعے حکومت کو باور کرایا ہے کہ اسٹیک ہولڈر ز سے مذاکرات کر کے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے ، تاجر طبقے نے کبھی بھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیابلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت معیشت کی ترقی میں رکاوٹ

بننے والے اقدامات کو واپس لے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم برملا اعتراف کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کو اربوں ،کھربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب ہم حکومتی پالیسیوں اور ٹیکسز کے بوجھ کی وجہ سے کاروبار کرنے کے قابل نہیں رہیں گے تو پھر ہمارے پاس سوائے شٹر گرانے کے کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ 13جولائی کی کامیاب ہڑتال سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک بھر کے تاجر متحد ہیں اس لئے حکومت فی الفور مذاکرات کا راستہ اپنائے اور ہمارے تحفظات کو دور کیا جائے ۔ انہوںنے تجویز دی کہ حکومت تمام تاجر تنظیموںکو اکٹھے مدعو کر کے ان کے تحفظات سے آگاہی حاصل کرے اور ان سے مذاکرات کرنے کے بعد تحریری معاہدہ کیا جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ حکومت ہمارے تحفظات کو سن کر ایسا فیصلہ کرے گی جس سے مجموعی طو رپر سب کا فائدہ ہوگا اور کسی کے مفادا ت کو نقصان نہیں پہنچے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…