بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی ٹیم میں گروہ بندی سامنے آ گئی، ہندی اخبار کے دھماکہ خیز انکشافات

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ڈریسنگ روم میں گروہ بندی کی خبریں منظر عام پر آگئیں بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھارت کے سب سے بڑے ہندی اخبار دینیک جگران کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم دو گروہ میں تقسیم ہے،ایک گروہ کپتان ویرات کوہلی کا حامی ہے جبکہ دوسرا بھارتی ٹیم کے وائس کپتان روہت شرما کے حق میں ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ

بھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے کیونکہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔رپورٹ میں بھارتی ٹیم کیا یک کھلاڑی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے امبتی رائیڈو کو صرف اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ کپتان کی گْڈ بک میں شامل نہیں تھے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز امبتی رائیڈو کو شیکھر دھون اور وجے شنکر کے ان فٹ ہو نے کے بعد بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔گزشتہ ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے امبتی رائیڈو جو بھارتی ٹیم میں چوتھے نمبر پر کھیلتے تھے مایوس ہو کر ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم میں ویرات کوہلی اور ان کی حمایتوں کے علاوہ صرف ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے جو مسلسل پرفارم کررہے ہوتے ہیں جیسے روہت شرما اور جسپریت بھمرا۔ایک کھلاڑی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں لکھا گیا کہ کے ایل راہول کی ٹیم میں شولیت کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے، کے ایل راہول کو ٹیم منیجمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی کوچ روی شاستری اور بولنگ کوچ بھارت ارون سے ناخوش ہیں اور انہیں گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔روی شاستری کو 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انیل کمبلے کی جگہ بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔انیل کمبلے عہدے سے ہٹنے کے بعد اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ کپتان ویرات کوہلی سیاچھے تعلقات نہ ہو نے کی وجہ سے انہیں کوچنگ سے ہٹایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…