حکومت نے ہیلتھ کیئر سسٹم سے متعلق اہم اعلان کر دیا

12  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز انے اسلام آباد کیپٹل کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں حقیقی معنوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں، ہر ماہ میں اس بنیادی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کروں گا خود جاری آصلاحات اور ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کروں گا ۔ جمعہ کو وزیر اعظم کے

معاون خصوصی برائے صحتڈاکٹر ظفر مرزا نے بنیادی مرکز صحت شاہ اللہ دتہ کا دورہ کیا، سیکرٹری وزارت ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیط بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈاکٹر ظفرمرزا کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے درپیش چیلنجز اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد کیپٹل کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنانے کا آغاز کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماڈل ہیلتھ سنٹر کا آغاز شاہ اللہ دتہ کے بنیادی ہیلتھ یونٹ سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تمام وسائل بروئے کار لایں گے ۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں حقیقی معنوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہر ماہ میں اس بنیادی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کروں گا خود جاری آصلاحات اور ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کروں گا ۔انہوں نے کہاکہ میری پوری ٹیم بڑی محنت سے اس پر کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بنیادی ہیلتھ یونٹ کو مثالی یونٹ بنائیں گے اس کو ماڈل کے ظور پر پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے تمام بنیادی ہیلتھ سنٹرز کو اس کی طرح ماڈل ہیلتھ سنٹر بنائیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد کے صحت کے مراکز الیکٹرانک ریکارڈنک اور کمپیوٹرز کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس یہاں کی پوری آبادی کا ڈیٹا موجود ہو گا۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کی تمام بیماریاں اور ان کی موجودگی سے متعلق ہمارے پاس پوری آگاہی ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر سسٹم اگلے ڈیڑھ سال کے اندر اندر ایک ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بن جائے گا ۔‎

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…