ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ویڈیو اصلی حقائق درست نکلے، جج ارشد ملک قصور وار قرار نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی، بات رہائی تک جا پہنچی

datetime 12  جولائی  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے جو حقائق سامنے لائے وہ سچ پر مبنی ہیں۔ ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد

نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہوگئی ہے، لہذا ن لیگ کے قائد کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کیا جائے۔دریں اثنا سلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جاری ویڈیو اور الزامات کی بنا پر انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…