ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہر شہری قابل احترام ہے، تھانوں میں عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہوگا۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے سماجی، ماحولیاتی اورمعاشی مسائل میں اضافہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ آبادی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاپولیشن ڈے وسائل کے تناسب سے آبادی کی شرح برقرار رکھنے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ دنیا بھر میں چیلنج بن چکا ہے۔

ہر شہری کے بہتر معیار زندگی کیلئے آبادی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں ہر شہری کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہیں لیکن اس کیلئے بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں ہر سطح پر غور و فکر ضروری ہے۔ حکومت صوبہ بھر میں یکساں ترقی کی پالیسی کے ذریعے بڑے شہروں میں آبادی کا دباؤ کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس کامران یوسف اور ان کے ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم کامران یوسف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔زریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کے الاؤنسز میں اضافے کی اصولی منظوری دی جبکہ حتمی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کی معاونت کریں گے اور پولیس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق وسائل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور

جرائم کے خلاف پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، اب مزید بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ پرانا دور بدل گیا، نئے پاکستان میں پرانا رویہ قابل قبول نہیں۔ ہر شہری قابل احترام ہے، تھانوں میں عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ محض ڈیوٹی ہی نہیں بلکہ کارثواب بھی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،

سیکرٹری خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کیبنٹ کمیٹی آن فلڈ کو”کیبنٹ کمیٹی آن ڈیزاسٹر“ میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں بارشوں اوربرف باری کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کیلئے بھر پور

انتظامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلڈ انتظامات کے سلسلے میں کوتاہی یا غفلت برتنے کی کوئی گنجائش نہیں۔دریائے سندھ اوردیگردریاؤں سے ملحقہ علاقوں میں زیادہ موثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔مقامی انتظامیہ کو بروقت اطلاع یقینی بنائی جائے،انتظامیہ،صوبائی محکمے اوردیگر ملحقہ ادارے باہمی اشتراک کار یقینی بنائیں۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو درکار وسائل مہیا کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو پی ڈی ایم اے حکام کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریاؤں پر پانی کے بہاؤ کی صورتحال کو روزانہ مانیٹر کیا جارہا ہے۔فلڈ کے بارے میں پیشگی نشاندہی کا سسٹم پوری طرح کارگر ہے۔ڈیش بورڈ اوردیگر مخصوص سافٹ ویئرکے ذریعے معلومات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کو دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے آگاہ رکھنے

کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگلے ہفتے میں بارشوں کا سلسلہ مختلف علاقوں میں شروع ہوسکتا ہے۔بڑے درجے کے سیلاب کے آثار نہیں تاہم نچلے اوردرمیانے درجے کے سیلاب کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،

ڈاکٹر یاسمین راشد،محسن لغاری،ہاشم ڈوگر،حسنین دریشک،میاں محمو دالرشید، تیمور خان بھٹی،سردار آصف نکئی،نعمان احمد لنگڑیال،میاں خالد محمود،ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہبازگل،ہیڈ ایس ایم یوفضیل آصف،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…