بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ،انڈیا سیمی فائنل کے موقع پر سکھ شائقین کے خالصتان کے حق میں نعرے،پرچم لہرا دئیے،بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے،برطانوی پولیس کا فوری ایکشن

datetime 10  جولائی  2019 |

لندن (این این آئی)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے ورلڈ کپ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل کے موقع پر سکھ شائقین نے خالصتان کے حق میں نعرے بلند کیے اور پرچم لہرا دئیے۔برطانوی پولیس کے مطابق 4 سکھ مظاہرین نے جو ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں ان پر ان کے مطالبات لکھے تھے جبکہ انہوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت سے آزادی اور اپنے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے۔

اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ مانچسٹر میں ہونے والے بھارت نیوزی لینڈ میچ کی فضاء کو سیاسی رنگ دینے پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔گرائونڈ میں موجود سیکیورٹی پر متعین اہلکار سکھ شائقین کی جانب سے سیاسی نعرے بلند ہوتے ہی فوری حرکت میں آ گئے اور انہوں نے مظاہرہ کرنے والے افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔حراست میں لیے گئے سکھوں کو ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور اولڈ ٹریفورڈ سے باہر نکال کر کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…