اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روزبارش کے باعث روکا جانے والا سیمی فائنل میچ آج مکمل کیا جائے گا لیکن اگر آج بھی بارش ہوگئی اور میچ نہ ہو سکا تو پھر دونوں ٹیموں میں سے فائنل میں کون پہنچے گا؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ بارش کے باعث اگر آج بھی میچ متاثر ہوا تو پھر نیوزی نہیں بلکہ بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی ۔
کیونکہ لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی اس لئے بہتر پوزیشن کے باعث بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 47 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لئے تھے تاہم اس موقع پر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا جسے آج مکمل کیا جائے گا۔دریں اثنابھارت کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہونے پرڈر گیا ، اس خوف کی وجہ سے اولڈ ٹریفورڈ میں کسی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارت کے کہنے پر نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈکپ سیمی فائنل کے موقع پر اولڈ ٹریفورڈ کی فضا میں کسی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں تھی۔یہ فیصلہ مقامی حکام سے مشاورت کے بعد کیاگیا جس کا مقصد نجی طیاروں کو اس مقام پر آنے سے روکناتھا۔اس سے قبل بھارت کو کرکٹ کا کھیل سیاست کی نظر کرنے پر منہ توڑ جواب ملا تھا۔