بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ،ماضی کے مقابلے نئی اسکیم میں کم پیسہ وصول

datetime 8  جولائی  2019 |

کراچی(این این آئی)مشیر خزانہ کی جانب سے حالیہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو کامیاب قرار دینے کے باوجود درحقیت حکومت ایمنسٹی اسکیم سے توقعات کے مطابق اہداف حاصل نہیں کرپائی۔تفصیلات کے مطابق اس ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے نتیجے میں حکومتی دعوے کے مطابق

ایک لاکھ سے زائد افراد ٹیکس نیٹ کا حصہ بنے ،ایک لاکھ37ہزار افراد نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا جبکہ 3 ہزار ارب روپے سے زائد کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کے بعد 70ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع ہوئے ،تاہم اس حوالے سے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو توقعات تھیں کہ اس ایمنسٹی اسکیم کے نتیجے میں100ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی ہوگی ،تاہم حکومت کی تمام تر کوششوں،اسکیم کی تاریخ میں توسیع اور وزیر اعظم و ایف بی آر حکام کی جانب سے بار بار ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ نہ کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنے کی باتوں کے باوجود 70ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع نہ کیا جاسکا ۔بتایا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم شاہد خاقان کے دور میں متعارف کرائی جانے والی ایمنسٹی اسکیم میں 121 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی تھی ، اس وقت تحریک انصاف نے اسکیم کی شدید مخالفت کی تھی ،موجودہ اسکیم میں اہداف سے کم70ارب کی ٹیکس وصولی ایف بی آر کے نظام پر کاروباری افراد کے عدم اعتماد کا ثبوت ہے ۔واضح رہے کہ کاروباری طبقہ ملک میں کاروباری آسانیوں اور ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کار سے پہلے ہی خائف ہے ،ٹیکس نیٹ میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ حکومت آمدن میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری کے حصول اور بر آمدات کے فروغ پر توجہ دینے کے بجائے ہمیشہ سے آسان راستے منتخب کرتی آئی ہے جس میں مرکزی بینک سے قرضے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس دینے والے افراد پر مزید بوجھ ڈالنا شامل ہے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…