اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی محمد مالک نے ویڈیو کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ انہیں ن لیگی رہنما نے بتایا ہے کہ ان کے پاس مزید ویڈیوز موجود ہیں جو سامنے آجائیں تو قیامت آجائے گی ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما کے مطابق ان کے پاس موجود ویڈیوز کے سامنے آنے سے بہت لوگ پریشانی کا شکار ہوجائیں گے ، یہ کہانی ایم جیلانی نامی شخص سے خرم یوسف سے ہوتی ہوئی ناصر تک پہنچتی ہے جو احتساب عدالت نمبر 2میں رکتی ہے ۔ سینئر صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ احتساب
عدالت کے جج ارشد ملک کو واضح کرنا چاہیے کہ وہ کب سے ناصر بٹ کو جانتے ہیں کیونکہ اس معاملے میں صرف پریس ریلیز کرنا کافی نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے ایک ویڈیو لیک کی گئی ۔ جس میں جج ارشد ملک کو دکھایا گیا تھا کہ کیسے مبینہ طور ان سے نواز شریف کیخلاف مقدمے میں دبائو ڈالا گیا اب انہیں ان کا ضمیر ملامت کررہا ہے ۔ جس کے بعد مریم نواز نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک نے خود اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف بے گنا ہ ہیں فیصلہ دبائو میں آ کر دیا ۔