ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

میاں افتخار کا سود سمیت بدلہ نہ لیا تو پٹھان نہیں،اسفند یار ولی

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بدترین دھاندلی پرخیبر پختونخواہ حکومت مستعفی ہو جائے ، صوبائی اسمبلی کو توڑ نئے سیٹ اپ کے ساتھ الیکشن کرائے جائیں ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان کے ہوتے ہوئے صوبے میں صاف وشفاف الیکشن ممکن نہیں ہے،میاں افتخار حسین کا سود سمیت بدلہ لیں گے،تحریک انصاف کے لوگ دودھ کے دیوانے ہیں ،ہم نے جیلیں دیکھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اسفند یار ولی نے عمران خان کی جانب سے صوبے میں دوبارہ الیکشن کرانے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی نگرانی میں الیکشن پر فرق نہیں پڑے گا،وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان کے ہوتے ہوئے صوبے میں کبھی بھی صاف و شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے ،انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بدترین حالیہ بلدیاتی الیکشن کی مثال نہیں ملتی ،تحریک انصاف نے بدمعاشی کے ساتھ دھاندلی کی ہے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل صوبائی حکومت کا ایک وزیر ووٹرز کو ٹیلی فون کر کے دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر آپ لوگوں نے ووٹ نہ دیا ہمارے تین سال باقی ہیں سڑکیں اور گلیاں نہیں بنائیں گے ۔ایک اور وزیر بلدیاتی الیکشن کے دوران بیلٹ باکس اٹھا کر لے جاتا ہے اور پولیس کو دھمکیاں دیتا ہے،یہ دھاندلی نہیں ہے تو کیا ہے،اس کا عمران خان کو جواب دینا ہوگا، عمران خان سب کچھ دیکھ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے اور ان کو بولنے کی ہمت بھی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی کا الزام لگانے والے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران دھاندلی کی ذمہ داری قبول کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بدترین دھاندلی پر تحریک انصاف کی صوبائی کو مستعفی ہو جانا چاہیے اور نئے بلدیاتی انتخابات نئے سیٹ اپ کے ساتھ کرائیں جائیں۔اسفند یار ولی نے کہا کہ اے این پی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار کی قتل کے الزام میں گرفتاری پر سیاسی انتقام افسوس ناک ہے،تحریک انصاف کے لوگ دودھ کے دیوانے ہیں ہم نے جیلیں دیکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں افتخار کا بدلہ سودسمیت لیں گے اگر میں نے بدلہ نہ لیا تو پختون نہیں۔انہوں نے کہا کہ مقتول کے والد پر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے دباﺅ ڈالا گیا تاہم مقتول کے والد نے عدالت میں بیان دیکر حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی ۔انہوں نے وفاق سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بہت سی خامیاں موجود ہیں ان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…