ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

ایک ہی وقت میں دو مردوں سے نکاح کرنیوالی خاتون پکڑی گئی عدالت نے موقعے پر ایسی سزا سنادی کہ سن خاتون کا ہوش اڑ گیا

datetime 5  جولائی  2019 |

مراکش(آن لائن) مراکش میں ایک ہی وقت میں دو مردوں سے نکاح کرنیوالی خاتون پکڑی گئی۔ مراکشی عدالت نے خاتون کو پہلی شادی کے باوجود دوسرے شخص سے نکاح کرنے پر 2 برس قید اور 10 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 سالہ مراکشی خاتون کا تعلق مکناس شہر کے البساتین سے ہے۔ خاتون کا پہلا شوہر کمپنی کا مالک تھا

جبکہ دوسرا شوہر فوج میں ملازمت کرتا ہے اور دونوں مختلف علاقوں میں رہتے ہیں پکڑی گئی خاتون کا پہلا شوہر گرفتار ہو کر جیل گیا تو خاتون نے طلاق کا دعویٰ عدالت میں دائر کر دیا اور فوجی افسر سے شادی کرلی۔ اس دوران اس نے دوسری شادی کرنے کیلئے جعلی سرکاری سرٹیفکیٹ حاصل کیا جس میں لکھا تھا کہ انہوں نے کبھی شادی نہیں کی۔جیل سے رہائی ملنے کے بعد پہلے شوہر کو بیوی کی شادی اور اس کے دوسرے شوہر سے بچوں کا علم ہوا۔ خاتون نے عدالتی فیصلے کو جو شروع میں پرائمری کورٹس سے جاری ہوا تھا اعلٰی عدالت میں چیلنج کیا تاہم وفاقی عدالت نے خاتون کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سماجی آداب اور مذہب کے منافی سرگرمیوں پر امارات میں پابندی ہے۔ جو شخص غلط کام کا مرتکب ہوگا یا اس پر آمادہ کرے گا یا اس کا پروپیگنڈہ کرے گا تو اسے قید کی سزا ہو گی۔پبلک پراسیکیوشن نے خاتون پر سرکاری دستاویز میں جعلسازی، شوہر سے بدعہدی اور دھوکہ دہی کی فرد جرم عائد کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…