جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مقتول زین میرے بھائی بابر بٹ کے قتل کیس میں نامزد تھا ۔۔! لاہور ایئرپورٹ فائرنگ میں ہلاکتوں کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما اسرار الحق بٹ کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان سے ہمار اکوئی تعلق نہیں، مقتول زین میرے بھائی بابر بٹ کے قتل کیس میں نامزد تھا لیکن ہم اپنا مقدمہ عدالت میں لڑرہے ہیں۔ اپنے وضاحتی بیان میں اسرار الحق بٹ نے کہا ہے کہ مرنے والا بابر سہیل بٹ کے قتل کیس میں نامزد تھا۔بابر سہیل بٹ کے قتل کا کیس ہم عدالتوں میں لڑ رہے ہیں،واردات کے بعد گرفتار ہونے والے ملزموں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کرکے 2 افراد

کو قتل کردیاگیا،ملزم گرفتار،نجی ٹی وی کے مطابق دونوں مقتولین عمرہ کر کے وطن واپس پہنچے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے، ملزم ٹیکسی میں سوار ہو کر ایئر پورٹ آیا تھا،ادھرپولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پر بابر بٹ نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا، لاہور ایئر پورٹ پر لاؤنج میں فائرنگ کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایئر پورٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔یاد رہے ڈیڑھ سال میں لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…