لندن(آن لائن)قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ میر ے مستقبل کا فیصلہ میں نے پی سی بی نے کر نا ہے ۔مجھے اگر موقع دیا جائے تو مزید 2سال پاکستان کرکٹ کیلیے کام کرنا چاہتا ہوں، اگر ایسا نہ ہوا تو مایوسی ہوگی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے کام کرتے ہوئے بہت اچھا وقت گزارا، عوام نے بھی بڑا پیار دیا، اس دوران کئی اچھے اور برے وقت بھی آئے، ہم نے چند یادگار فتوحات سمیٹیں، اب مستقبل کا فیصلہ مجھے اور پی سی بی کو کرنا ہوگا۔ مجھے اگر موقع دیا جائے تو مزید 2سال پاکستان کرکٹ کیلیے کام کرنا چاہتا ہوں، اگر ایسا نہ ہوا تو مایوسی ہوگی۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہم
بنگلہ دیش کیخلاف بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے،آخری مقابلے میں فتح کیلیے کوشش کرسکتے ہیں دیگر مقابلوں میں کیا ہوتا ہے وہ ہمارے بس میں نہیں، امید ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دیدی گی۔ اس کے بعد گرین شرٹس بھی بنگلہ دیش کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ،شکیب الحسن اور تمیم اقبال اچھے کھلاڑی ہیں لیکن اپنی پلاننگ کے مطابق کھیلیں تو ہم ان پر قابو پا سکتے ہیں۔ محمد حسنین کو نظر انداز نہیں کیا، نوجوان پیسر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں،ہم انھیں مستقبل کیلیے گروم کررہے ہیں،اس سے قبل شاہین شاہ افریدی کو بھی قومی ٹیم کیلیے تیار کیا تھا۔