جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ ، نیوزی لینڈ سے ہارے یا جیتے کوئی فرق نہیں پڑتا قومی ٹیم کوسیمی فائنل تک رسائی کیلئےنیا راستہ بتادیا گیا

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان (آج) بدھ کو کھیلے جانے والا ورلڈ کپ کا 41واں میچ ہے جو پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو یا تو روشن رکھے گا یا پھر امکانات کو انتہائی کم کردے گا۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین کانٹے دار میچ کی توقع کی جارہی ہے اور اس میچ میں پاکستانی شائقین نیوزی لینڈ کی جیت کیلئے دعا گو ہوں گے

کیونکہ انگلینڈ کی شکست اور پاکستان کی بنگلہ دیش سے جیت قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 8 میچز میں 11 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے اور انگلینڈ کی ٹیم 8میچز میں 10 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں نے ابھی ایک ایک میچ کھیلنا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ اس کا انگلینڈ کیساتھ میچ ہونا باقی ہے اگر انگلینڈ کی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیگی۔ پاکستان کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف پانچ جولائی کو ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش کو ہر صورت میں شکست دینا ہوگی اور پھر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کے نتیجہ پر انحصار کرنا ہوگا۔اگر انگلینڈ کی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوجاتی ہے تو پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے تاہم اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ سے ہار جاتی ہے تو پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر نیوزی لینڈ سے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی کرسکتا ہے لیکن نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے زیادہ ہے اسلئے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط ہے اگر نیوزی لینڈ انگلینڈ سے بڑے مارجن سے ہارے اور پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرے تو پاکستان نیوزی لینڈ کی جگہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…