ملتان (آن لائن)سابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایم پی ایز کو خرید رہے ہیں اور سیاسی جماعتوں کی خریداری کا عمل عروج پر ہے یہ حکومت خود بھی مرے گی اورعوام کو بھی مارے گی، لگ رہا ہے کہ رانا ثناء ا للہ کے خلاف کیس بنایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جاوید ہاشمی نے منگل کے روز ملتان میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مجحے ایسے لگتا ہے کہ رانا ثناء للہ کے خلاف کیس بنایا گیا ہے کیونکہ زندگی میں پہلی بار ایسے دیکھا ہے کہ بندہ شام کو
پکڑا ہے اور اگلے دن جوڈیشل بھی ہو گیا جاوید ہاشمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے روزانہ ایک نئے طتریقے سے منگائی کی شرح میں اضافہ کر دیا جاتا ہے لیکن اب عوام مزید حکومتی ظلم برداشت نہیں کرے گی اور سڑکوں پر آئے گی اب یہ حکومت کود بھی مرے گی اور عوام کو بھی مارے گی جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اس وقت سیاسی جماعتوں کی خریداری کا عمل عروج پر ہے اور وزیر اعظم عمران خان ایم پی ایز کو خرید رہے ہیں جس کے بارے ہر کسی کو پتہ ہے