جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے روس کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی و تربیتی تعاون سمیت دوطرفہ ملٹری تعلقات کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکیورٹی و تربیتی تعاون سمیت دوطرفہ ملٹری تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باہمی تعاون اوربہتر تعلقات پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان تعاون سے نہ صرف خطے میں امن کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی خوشحالی بھی آئیگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق روس کی بری افواج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ عالمی برداری بھی پاکستان کی کامیابیوں کواہمیت دے۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مزید بہترتعلقات کاخواہاں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے فرانسیسی سیکریٹری جنرل قومی دفاع نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دفاع اور سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ علاقائی سلامتی سے متعلق امور بھی زیرِبحث آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن واستحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…