جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

لیڈز میں پاکستانی تماشائیوں پر حملے کر نے والے افغانی شائقین کو سخت سزا سنا دی گئی،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 2  جولائی  2019 |

برمنگھم(این این آئی)لیڈز میں پاکستانی تماشائیوں پر حملے کر نے والے شائقین پر پابندی عائد کی جائے گی۔میڈیا ر پور ٹ کے مطابق لیڈز میں ہفتے کو میچ سے قبل اور آخر میں افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی تماشائیوں پر حملے کے حوالے سے یارکشائر پولیس تحقیقات میں کررہی ہے اس میں جو بھی شخص ملوث پایا گیا اسے رواں میگا ایونٹ

کے باقی کسی بھی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ اس میچ کے موقع پر چند واقعات رونما ہوئے تھے، ہم تناؤ کے امکانات سے پہلے ہی آگاہ اور اسی وجہ سے 60 اضافی سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے تھے، اس کے باوجود ایک چھوٹے سے گروپ نے گڑبڑ کرنا چاہی اوروہ اسی مقصد کیلیے ہی وہاں پر آیا تھا اس حوالے سے یارکشائر پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ یاد رہے کہ میچ کے موقع پر گراؤنڈ کے اوپر سے گزرنے والے ایک جہاز سے پاکستان مخالف ایک بینر بھی فضا میں لہرایا گیا، اس کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اس بارے میں اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ یہ مقامی پولیس کیلئے ایک بہت بڑا ایشو ہے، یہ لیڈز اور بریڈ فورڈ کے درمیان ایئر ٹریفک کا راستہ ہے، ہم پولیس اور ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ورلڈ کپ آغاز میں بارش سے شدید متاثر ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کیلئے یہ ایک منفرد چیز تھی ، یہاں کرکٹ اسٹیڈیمز میں جدید ترین ڈرینج سسٹم پر لاکھوں پاؤنڈ خرچ کیے گئے ہیں مگر جون جولائی میں غیرمتوقع طور پر اتنی شدید بارشیں ہوئیں جن کی پہلے مثال نہیں ملتی مگر اب ٹورنامنٹ کافی بہتر انداز میں جاری ہے، پہلے 4 ٹیمیں ہی آگے بڑھنے کیلئے یقینی دکھائی دے رہی تھیں مگر اب یہ ایونٹ اوپن ہوچکا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…