ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار،نوازشریف  اور زرداری کی سیاست ختم،گزشتہ10سال میں کرپشن کرنے والے سب جیلوں میں جائیں گے،فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ10سال میں کرپشن کرنے والے سب جیلوں میں جائیں گے زرداری سے سندھ کو ملنے والے9ہزار ارب اور بلوچ سرداروں کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز کا حساب لیا جائے گا آج مسلم لیگ کو ہم نہیں مریم نواز توڑ رہی ہے مسلم لیگ ن کے ورکرز کو سمجھ نہیں آرہی کہ نوازشریف یا شہبازشریف میں سے کس کو فالو کرنا ہے

چوہدری نثار،نوازشریف  اور زرداری کا سیاست میں اب کوئی کردار نہیں رہا جب سیاسی انٹری کا وقت تھا چوہدری نثار کڑک مرغی کی طرح بیٹھے رہے چوہدری نثار کا وقت اب نکل چکا سیاست میں ٹائمنگ اہم ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بارانی زرعی یونیورسٹی بہترین کام کر رہی ہیں یونیورسٹی سے پھیلنے والے علوم اور کاوشوں کے باعث پوٹھوہار میں انگور اورچکوال میں زیتون پیدا ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجودہم2 ارب ڈالر کا تیل باہر سے منگواتے ہیں جبکہ ہماری دالیں بھی باہر سے آتی ہیں اپنی پیداوار نہ ہونے سے نہ صرف ڈالر مہنگا ہوتا ہے بلکہ ہمیں مہنگائی کا سامنا ہے لیکن اب حکومت کی پالیسی ہے کہ درآمدات کم کرکے برآمدات بڑھائی جائیں خوشی ہے زرداری کو ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول کی گرفتاری میری ذمہ داری نہیں البتہ یہ بات واضح ہے کہ بلاول اور ایان ایک ہی اکاونٹس سے باہر کے سفر کرتے رہے البتہ زرداری بتائیں کہ سندھ کو دیا جانے والا9ہزار ارب روپیہ کہاں خرچ کیا گیاانہوں نے کہا گزشتہ10سال میں ہر ایم پی اے کو سالانہ26کروڑ ملتا رہازرداری اور نواز شریف چینی مافیا کے لوگ ہیں بلوچ سردار جب بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو مجھے حیرت ہوتی ہے بلوچ سرداروں کو10سال سے ڈویلپمنٹ فنڈ دیا جا رہا ہے

اس کا بھی حساب ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں جتنے حکمران رہے ہیں سب جیلوں میں جائیں گے آج مسلم لیگ کو ہم نہیں مریم نواز توڑ رہی ہے مسلم لیگ ن کے ورکرز کو سمجھ نہیں آرہی کہ نوازشریف یا شہبازشریف میں سے کس کو فالو کرنا ہے چوہدری نثار، نوازشریف اور زرداری کا سیاست میں اب کوئی کردار نہیں رہا جب سیاسی انٹری کا وقت تھا چوہدری نثار کڑک مرغی کی طرح بیٹھے رہے چوہدری نثار کا وقت اب نکل چکا سیاست میں ٹائمنگ اہم ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل جادوگر ہیں جب کہیں گے وہ سندھ میں حکومت بنا لیں گے عمران خان جب عمران اسماعیل کو کہیں گے 48 گھنٹے میں سندھ میں تبدیلی آجائے گی موجودہ حکومت نے9.8 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں واپس کیا حکومت ملکی وسائل میں اضافے کے لئے کوشاں ہے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے نچلی سطح پر پٹواری اور تھانے دارکی کرپشن کو ختم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم احتساب، شفاف اور کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئے یہی وجہ ہے کہ گڈ گورننس کی پوری کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزرات کو دوبارہ فعال کر کے ریسرچ کے اداروں کو مضبوط کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…