اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

رانا ثناء اللہ نے آخری ملاقات میں کس خدشے کا اظہار کیاتھا؟،کیا اے این ایف رانا ثناء اللہ کے خلاف الزام ثابت کر سکے گی اور کیا یہ گرفتاری کسی جرم کی وجہ سے ہوئی یا پھر یہ بھی سیاسی گرفتاری ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 1  جولائی  2019 |

استاد دامن پنجابی کے بہت بڑے شاعر تھے‘ کدی لاڑکانہ تے کدی مری جانا ایں‘ کی کری جانا ایں‘ کی کری جانا ایں‘ استاد دامن نے ایسی سینکڑوں نظمیں لکھیں اور پڑھیں‘ ایوب خان کا دور تھا‘ حکومت استاد سے ناراض ہو گئی‘ استاد پرانے لاہور شہر میں ایک کچی کوٹھڑی میں رہتا تھا‘ پولیس نے کوٹھڑی پر چھاپا مارا اور استاد پر بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بنا دیا‘  کسی نے اس دور میں استاد دامن سے پوچھا‘

استاد جی پولیس نے آپ کی کوٹھڑی سے پستول برآمد کر لیا‘ استاد نے ہنس کر جواب دیا‘ میری کوٹھڑی کا دروازہ تنگ تھا ورنہ پولیس اس سے توپ بھی برآمد کر لیتی‘ آج اے این ایف نے موٹر وے پر سکھیکی کے قریب پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور ایم این اے رانا ثناء اللہ کی گاڑی روک کر ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، ملک کی کوئی سیاسی جماعت‘ کوئی سیاسی کارکن اور عام لوگ اے این ایف کا یہ دعویٰ ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں‘ لوگ کہتے ہیں رانا ثناء اللہ کو ان خیالات کی سزا بھگتنا پڑ رہی ہے، رانا صاحب 13 مئی کو آخری بار ہمارے پروگرام میں آئے تھے‘ رخصت ہوتے وقت انہوں نے مجھ سے کہا تھا‘ یہ شاید آپ کے ساتھ میرا آخری پروگرام ہو‘ میں نے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل رہا‘ مجھے خطرہ ہے میں اگر گرفتار نہ ہوا تو مجھے مروا دیا جائے گا‘ رانا ثناء اللہ کو صرف شک نہیں تھا بلکہ انہیں اس کا یقین بھی تھا چناں چہ انہوں نے اپنے گارڈز بھی تبدیل کر لیے تھے اور اپنی سیکورٹی بھی بڑھا دی تھی اور اس سے ان کے اردگرد موجود تمام لوگ واقف تھے لہٰذا کوئی شخص اے این ایف کے موقف سے اتفاق نہیں کرے گا‘ یہ کیس بھی فیوچر میں نواز شریف کے ہائی جیکنگ کیس اور چودھری ظہور الٰہی کے خلاف بھینس چوری کا مقدمہ ثابت ہوگا‘ یہ گرفتاری ریاست اور حکومت دونوں کو اخلاقی لحاظ سے کمزور کردے گی۔ کیا اے این ایف رانا ثناء اللہ کے خلاف الزام ثابت کر سکے گی اور کیا یہ گرفتاری کسی جرم کی وجہ سے ہوئی یا پھر یہ بھی سیاسی گرفتاری ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…