اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریاں تیز، سات لیگی ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید اور چار نے تصدیق کر دی

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے رواں ماہ مزید پندرہ لیگی ارکان کی ملاقات کرائی جائے گی، اس کے علاوہ اگست میں بھی مزید ارکان توڑے جائیں گے،

ذرائع کے مطابق 7 لیگی ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کی ہے اور چار ارکان نے تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے منحرف لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں مرحلہ وار کرائی جائیں گی۔ 15 ارکان کی ملاقات جولائی میں وزیراعظم سے کروائے جانے کا امکان ہے جبکہ اگست میں بھی منحرف ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کروائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک کی تشکیل کے لیے پنجاب میں مختلف تجاویز پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جلیل احمد شرقپوری، نشاط ڈاہا اور یونس انصاری نے ملاقات کا کھل کر اعتراف کیا ہے، غیاث الدین نے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا الرحمن، قاسم ہنجرا، محمود الحق نے ملاقات کی تردید کی ہے، ذرائع کے مطابق غضنر لنگا اور اظہر چانڈ کنفیوژن کا شکار ہیں کہ وہ اس ملاقات کی تصدیق کریں یا تردید۔ اس کے علاوہ شعیب اویسی، اشرف انصاری، چوہدری ارشد اور فیصل نیازی وزیراعظم سے ملاقات کا انکار کر رہے ہیں۔  پنجاب میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے رواں ماہ مزید پندرہ لیگی ارکان کی ملاقات کرائی جائے گی، اس کے علاوہ اگست میں بھی مزید ارکان توڑے جائیں گے

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…