پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ چاہل نے اپنے نام کرلیا

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (این این آئی)انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں جہاں بھارتی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں اسپنر یزویندر چاہل نے بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انگلینڈ نے برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں اوپنرز جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو کے ساتھ ساتھ بین اسٹوکس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بھارتی باولرز کی خوب خبر لی۔ایونٹ کے دوران اب تک بھارتی اسپنرز اپنی ٹیم کے لیے

ٹرمپ کارڈ ثابت ہوئے ہیں تاہم انگلینڈ نے اپنے حریف کے انہی دونوں باؤلرز کی سب سے زیادہ درگت بنائی۔میچ میں انگلش باؤلرز نے سب سے زیادہ بھارتی اسپنر یزویندر چاہل کو تختہ مشق بنایا اور ان کے 10 اوور میں 88 رنز بٹورے جبکہ ان کے ساتھی اسپنر کلدیپ یادو کے خلاف 72رنز بنائے، یوں میچ میں بھارتی اوپنرز نے مجموعی طور پر 20 اوورز میں 160 رنز دئیے۔انگلینڈ نے جہاں بھارت کے خلاف میچ میں 337 رنز بنائے وہیں خراب باؤلنگ کے ساتھ یزویندر چاہل نے بھارت کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور 88 رنز کی پٹائی کے ساتھ ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بھارتی اسپنر بن گئے۔اس سے قبل بھارت کی جانب سے ایک ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ پیوش چاؤلہ کے پاس تھا جن کے خلاف 2008 میں پاکستان نے ڈھاکا کے مقام پر 10 اوورز میں 85 رنز بٹورے تھے۔بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر ون ڈے کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ اسٹار فاسٹ باؤلر بھوونیشور کمار کے پاس ہے جنہوں نے 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں 10 اوورز میں 106رنز کی پٹائی برداشت کی تھی۔ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لوئس کے پاس ہے جنہوں نے 2006 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ریکارڈ ساز میچ میں 10 اوورز میں 113رنز دئیے تھے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…