اسلام آباد (این این آئی)پاک افغان کرکٹ میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز اورشائقین کے ساتھ لڑائی جھگڑے کا معاملہ پاکستان نے سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو شائقین کچھ گروپس کے لڑائے جھگڑے پر تشویش ہے۔دفترخارجہ کے مطابق میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز پر
پاکستان کوشدید تشویش ہے، کھیلوں کے میدان کو گھناو نے پراپیگنڈے کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے متعلقہ اتھارٹیز سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ دفترخارجہ کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے، معاملے کو سفارتی سطح پر بھی اٹھایا گیا ہے۔