بدین(نیوزڈیسک)بدین کی مقامی عدالت نے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے 107 ساتھیوں کی بدین کے مختلف تھانوں میں قائم 7 مقدمات میں مستقل ضمانت منظور کر لی۔ڈاکڑ ذوالفقار مرزا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیشن جج بدین کی عدالت میں پیش ہوئے ان کے وکلا کی جانب سے دی گئی درخواست ضمانت کو عدالت نے منظورکرلیا۔روانگی سے قبل ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوکی پاکستان واپسی پر خوشی ہوئی ہے امید ہے بلاول بھٹو نے جس طرح اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا اسی کو جاری رکھتے ہوئے اپنے شہید نانا اورشہید والدہ کے نقش قدم پرچلیں گے اور اپنے والد کی طرح غریب عوام سے روٹی کپڑا اورمکان نہیں چھینےں گے اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کریش میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا بختاوربھٹومیری بیٹی ہے اگر وہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کی سیاست کریں گی تو وہ ان کی ہر مدد کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی



















































