پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

میرا کے شاندار پرفارمنس سے فلم’’باجی‘‘ کا اچھا آغاز

datetime 30  جون‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)اداکارا میرا کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی اور فلم ’باجی‘ میں ان کے شاندار پرفارمنس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔میرا، عثمان خالد بٹ اور آمنہ الیاس کی ایکشن ڈرامہ فلم ’باجی‘ کو 28 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق فلم نے اچھا آغاز کیا۔’باجی‘ کو پاکستان، شمالی امریکا

برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک اور خلیجی ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔باکس آفس کلیکشن کے مطابق فلم نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے دن اچھی کمائی کی، تاہم کرکٹ ورلڈ کی وجہ سے فلم نے اندازوں سے کم کمائی کی۔علاوہ ازیں 29 جون کو کرکٹ ورلڈ میں پاکستان کے اہم میچ کی وجہ سے بھی فلم کی کمائی متاثر ہوئی، تاہم مجموعی طور پر فلم نے اچھا آغاز کیا۔’باجی‘ کو ایک ایسے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے جب ملک میں نہ تو عید کا سماں ہے اور نہ ہی کوئی قومی یا ثقافتی دن قریب ہے، تاہم اس باوجود فلم نے اچھی کمائی کی۔شائقین کو فلم میں سب سے زیادہ میرا کا کردار اچھا لگا اور فلم دیکھنے والے زیادہ مداحوں کے مطابق پہلی بار اداکارہ میرا کو ان کی اہمیت کے مطابق کردار ملا ہے۔’باجی‘ میں میرا نے اہم کردار ادا کیا ہے جو فلم میں شوبز کی مشہور اداکارا کے طور پر دکھائی دیتی ہیں۔فلم میں شوبز کی شہرت کی بلندیوں کو چھوتی اداکارہ کو ڈھلتی عمر کی وجہ سے مداحوں اور انڈسٹری کے افراد کی جانب سے نظر انداز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ڈھلتی عمر کی وجہ سے اپنی شہرت کی کمی کو دیکھتے ہوئے میرا فلم میں آمنہ الیاس کو سیکریٹری کے طور پر ملازمت پر رکھتی ہیں، تاہم دیکھتے ہی دیکھتے ان کی سیکریٹری فلمی آقاؤں کی منظور نظر بن جاتی ہیں۔فلم میں خالد عثمان بٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم میں مہوش حیات بھی مختصر کردار اور آئٹم سانگ پر پرفارمنس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…