جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

وہاب ریاض نے ٹوٹی انگلی سے ہی افغان کھلاڑیوں کے چھکے چھڑادیئے، میچ کے دوران دلچسپ صورتحال

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(نیوزڈیسک)وہاب ریاض نے ٹوٹی انگلی سے ہی افغان کھلاڑیوں کے چھکے چھڑادیئے، میچ کے دوران دلچسپ صورتحال، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو ورلڈ کپ کے انتہائی اہم ترین میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ہے، میچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ وہاب ریاض جن کی انگلی زخمی تھی انہوں نے 9گیندوں پر 15رنز کی شاندار کارکردگی دکھائی اور افغان کھلاڑیوں کے چھکے چھڑادیئے،

وہاب ریاض کی میچ سے قبل پریکٹس کے دوران انگلی زخمی ہوگئی تھی لیکن پھر بھی وہ میچ کھیلے اور شاندار باﺅلنگ کے ساتھ میچ کے آخری مراحل میں پاکستان کی جیت کے لئے اہم ترین کردار اداکیا  واضح رہے کہ انتہائی اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پہلی وکٹ 27 رنز کے مجموعی سکور پر گری، افغانستان کے اوپنر بلے باز گلبدین نائب 15 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، 27 کے مجموعی سکور پر ہی حشمت اللہ کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔ 57 کے مجموعی سکور پر افغانستان کے تیسرے کھلاڑی رحمت شاہ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔ 121 کے مجموعی سکور پر اصغر افغان 42 رنز بنانے کے بعد شاداب کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ 125 پر افغانستان کی پانچویں وکٹ گر گئی، اکرام عماد وسیم کی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ تھما بیٹھے انہوں نے 24 رنز بنائے۔ افغانستان کا مجموعی سکور جب 167 پر پہنچا تو محمد نبی 16 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر محمد عامر کو کیچ تھماتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے۔ 202 کے سکور پر نجیب اللہ زردان 42 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ 210 کے سکور پر افغانستان کی آٹھویں وکٹ راشد خان کی گری، انہوں نے 8 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان نے کیچ تھاما۔

219 کے مجموعی سکور پر حامد حسن ایک رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ سمیع اللہ شینواری 19 اور مجیب الرحمان 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان نے مقررہ اوورز میں 227 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 228 کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2,2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز سے کیا جب فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر مجیب الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہوں نے کوئی سکور نہیں بنایا، پاکستان کا مجموعی سکور اس وقت صفر تھا۔ پاکستان کا مجموعی سکور جب 72 پر پہنچا تو امام الحق بھی ہمت ہار گئے انہوں نے 36 رنز بنائے اور محمد نبی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ 81 کے سکور پر پاکستان کو تیسری وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا،

بابر اعظم 45 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا سکور جب 121 پر پہنچا تو محمد حفیظ بھی ہمت ہار گئے، انہوں نے 19 رنز بنائے اور مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کا سکور جب 142 پر پہنچا تو حارث سہیل بھی 27 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ محمد سرفراز کی گری جو 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کا مجموعی سکور جب 206 ہوا تو شاداب خان 11 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

عماد وسیم نے 49 اور وہاب ریاض نے 15 رنز بنائے، پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے، پاکستان نے تین وکٹ سے یہ اہم میچ جیت لیا۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو اور راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس پاکستان بیٹنگ لائن کے فلاپ ہو جانے کے باوجود یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے کہ میچ کے دوران سٹیڈیم کے باہر اور سٹیڈیم کے اندر بھی افغانی اور پاکستانی شائقین کرکٹ میں لڑائی جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…