اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

تیل کی سعودی تنصیبات پر حملے عراق سے کئے گئے،امریکی اخبار کا دعویٰ

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد/واشنگٹن(این این آئی)مؤقر امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ امسال مئی میں سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر حملوں میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ادھر عراقی حکومت نے اس حوالے سے امریکا سے مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ عراق سے اڑائے گئے ڈرون طیاروں کے ذریعے تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ دوسری طرف عراقی حکومت نے اس حوالے سے امریکا سے مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اخبار نے باخبر عہدیداروں کے حوالے

سے بتایا کہ مئی میں سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر حملوں کے لیے جنوبی عراق سے ڈرون طیارے بھیجے گئے۔ عراق سے کی گئی کارروائی سے اشارہ ملتا ہے کہ سعودی تیل پائپ لائن پر حملہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں نے کیا۔خیال رہے کہ مئی میں سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر ڈرون طیاروں کی مدد سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں دو دن تک تیل کی سپلائی متاثر رہی جس کے بعد سپلائی بحال کر دی گئی تھی۔یہ حملہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ینبع بندرگاہ کے قریب شرقا غربا بچھائی گئی پائپ لائن پر کیا گیا۔ اس تیل پائپ لائن سے یومیہ 50 لاکھ بیرل تیل منتقل کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…