اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

’’برا کریں گے تو یہ سب سہنا پڑے گا‘‘ بھارت سے شکست پر شائقین کی جانب سے بدسلوکی کی ویڈیو دیکھ اہلیہ نےکیا کیا ؟ سرفراز احمد نے بتا دیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد شائق کی جانب سے ہوٹل میں بدسلوکی کی ویڈیو دیکھ کر اہلیہ رونے لگ گئی تھی۔سرفراز احمد نے کرکٹ شائق کی جانب سے بدسلوکی کے واقعہ کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے

اہلیہ کو سمجھایا کہ یہ تو صرف ایک ویڈیو آئی ہے ہم اس سے زیادہ سنتے ہیں، ہمت کرو یہ سب تو زندگی کا حصہ ہیں، برا کریں گے تو یہ سب سہنا پڑے گا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد شائقین کا جو ردعمل آیا اس سے بہت دکھ پہنچا مگر ان سب لوگوں کا شکر گزار ہوں جو اس مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیں سپورٹ کرتے رہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے فینز ہمیں بہت پسند کرتے ہیں اور انہیں کی وجہ سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے، خاص طور پر جب ہم باہر ملکوں میں کھیلتے ہیں اور جو سپورٹ ہمیں انگلینڈ میں ملتی ہے وہ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے بھارت سے شکست کے بعد جو ہفتہ گزرا وہ بہت مشکل سے گزرا لیکن ٹیم نے اْس وقت سے بہت کچھ سیکھا اور پھر جو کارکردگی ہم نے جنوبی افریقا کے خلاف دکھائی اور پھر عوام نے جس طرح سپورٹ کیا وہ بہت اچھا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…