بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گیارہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو ٹیکس ہالیڈے اور ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی اجازت دیدی گئی ، وزیراعظم کی جانب سے پرکشش مراعات ملنے پر کمپنیوں نے کتنے ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مزید گیارہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پر کشش مراعات کے بعد ابتدائی طور پر فیصل آباد میں43 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا جنہیں ٹیکس ہالیڈے اور ایک بار ڈیوٹی فری مشینری درآمد کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کی اعلیٰ اختیاراتی خصوصی اقتصادی زون کمیٹی نے

گیارہ بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو زون انٹرپرائز کی حیثیت دے دی۔ ایم تھری موٹر وے پر واقع یہ اہم ترین انڈسٹریل سٹی 4356 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں 10 سالہ ٹیکس چھوٹ اور ایک مرتبہ مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کی سہولت حاصل ہو گی۔ یہ فیصلہ فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری عمر رسول، فیڈمک کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی، پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام اور دیگر بھی شریک تھے۔ ایکسپورٹ سے وابستہ اور امپورٹس کی متبادل انڈسٹری کو فیصلے میں ترجیح دی گئی تاکہ برآمدات کے فروغ اور امپورٹ بل میں کمی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس موقع پر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ 42 بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو پہلے ہی یہ سٹیٹس حاصل ہے اور اب یہ تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے جو صوبے میں صنعتکاری کے میدان میں فیڈمک کا ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ 11 کمپنیاں پہلے مرحلے میں 43 ارب کی سرمایہ کاری کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک میں کام کرنے والی صنعتوں کو اعلی معیار کا بنیادی ڈھانچہ، بلا رکاوٹ بجلی کی سپلائی، عوامی سہولیات اور خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو پیش کردہ بے مثال پرکشش مراعاتی پیکیج نئی ملازمتوں،

سرمایہ کاری کے فروغ اور نئے صنعتی یونٹوں کے قیام کی بنیاد بنے گا۔ کسٹمرز کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا حل فیڈمک کا طرہ امتیاز ہے۔ ایم تھری موٹر وے کی تکمیل سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے کاروباری آسانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دی گئی

سہولیات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل معاشی استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ موجودہ حکومت اچھی حکمرانی، شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور اسے اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔

سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمر رسول نے کہا کہ حکومت برآمدات کے فروغ، صنعتی ترقی، اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور پاکستان ہر شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو برابر کے مواقع اور سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آٹوموبائلز، فوڈ پراسیسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے مسابقت پر مبنی مواقع میسر ہیں۔ کاروباری لاگت کو کم کرنے اور کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور رواں سال کے آخر تک اس میں نمایاں بہتری سامنے آئے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…