پیرس (این این آئی)ایران کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کا شدید معاشی دباؤ اپنا اثر دکھا رہا ہے۔ برائن ہْک نے پیرس میں برطانوی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امریکا زیادہ سے زیادہ معاشی
دباؤ ڈالنے کی پالیسی جاری رکھے گا کیوں کہ اس کا اثر ہو رہا ہے اور ایرانی حکومت کے ریوینیو میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا تاہم یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کے رد عمل میں ایران کو اپنی جوہری ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا حق حاصل نہیں۔