جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی اگر جنگ ہوئی تو طول نہیں پکڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ طاقتور امریکہ کا دعویٰ کر دیا

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی لیکن اگر جنگ ہوئی تو طاقتور امریکہ ہی ثابت ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیکن اگر ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ ہوئی تو وہ طول نہیں پکڑے گی

کیونکہ امریکہ اپنی زمینی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔انہون نے کہا کہ اگرایرانی قیادت جوہری تنازع پر بات چیت کی جانب نہیں آتی ہے تویہ اس کی بڑی بیوقوفی ہوگی اور اس کی انا پرستی کا واضح ثبوت بھی ہو گی۔ انٹرویو دینے سے ایک دن قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ کی صورت میں ایران کوجلد گھٹنے ٹیکنے پہ مجبور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنگ میں ہرطریقے سے امریکہ کا پلڑا بھاری رہے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دو دن قبل متنبہ کیا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تو اس کے نتیجے میں ایران کوصفحہ ہستی سے مٹایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے اور کہا تھا کہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔ایران نے امریکی صدر کی تنقید کو بلاجواز قرارد یتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ اس کا مؤقف ہے کہ امریکی قیادت بے عقل اور بیوقوف ہے۔امریکی صدر نے مؤقف اپنایا تھا کہ ایرانی قیادت کو زمینی حقائق کا درست ادراک نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…