جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ڈیوٹی کے دوران نرسیں یہ کام نہیں کر سکیں گی، مکمل پابندی ہو گی؟ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران نرسوں کو موبائل استعمال نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ دوران ڈیوٹی نرسیں یونیفارم اور محکمانہ کارڈ آویزاں کرنے کی پابند ہونگی۔ یہ حکم بنیادی مراکز صحت سے ٹیچنگ ہسپتالوں اور نرسنگ سکولوں میں فوری نافذ العمل ہو گا۔ اس سلسلے میں ڈی جی نرسنگ کوثر پروین نے تمام میڈیکل کالجز کے پرنسپلز وایم ایس صاحبان،ضلعی آفیسرز صحت، نرسنگ کالجز و سکولوں کی

سربراہان اورنرسنگ سپرنٹنڈنٹس کو نوٹیفیکیشن بھجوا دیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت نرسز کو ہسپتالوں، کالجوں اور سکولوں میں صفائی ستھرائی،ڈسپلن،وقت کی پابندی اور با قاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کریں اور ضمن میں کہیں بھی کوئی بھی نرمی نہ برتی جائے۔ڈی جی نرسنگ نے کہا کہ طبی اداروں کا ماحول مریض دوست رکھنے میں نرسز کا بنیادی کردار ہوتا ہے اور یہ فریضہ وہ اُسی صورت سر انجام دے سکتی ہیں اگر وہ طے شدہ قواعدو ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ ڈائریکٹر جنرل نرسنگ کوثر پروین نے مزید کہا کہ پاکستان نرسنگ کونسل کی سفارشات پر تمام نرسز کی جانب سے من و عن عملدرآمد ہوگا اور کہیں کسی سے کوئی رعائیت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں فرائض سر انجام دینے والی خواتین دکھی انسانیت کی خدمت جیسے اعلیٰ مشن کی تکمیل کرتی ہیں۔ اس ڈیوٹی کے دوران میڈیا میں آنے والی شکایات کے مطابق موبائل فون کا بے جا استعمال دیکھا گیا ہے جو کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں،انہوں نے کہا کہ وہ اس بڑے اقدام کیلئے مجبور ہیں اور اگر اس ہدایت کے باوجود کہیں کوئی شکائیت پائی گئی تو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو قواعدو ضوابط کے مطابق شکایت کی جائے گی تاکہ متعلقہ نرس کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود اور ان کی ٹیم ہسپتالوں اور سکولوں کا اچانک جائزہ لیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…