واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات عائد کیے گئے اضافی ڈیوٹی کو ’ناقابلِ قبول‘ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔میڈیا رپورٹ رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جاپان میں منعقد ہونے والے جی-20 اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں تجارتی کشیدگی کا موضوع زیرِ بحث رہنے کا
امکان ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملے پر بات کروں گا کہ سالوں سے بھارت، امریکا پر ڈیوٹی عائد کررہا ہے اور حال ہی میں اس ٹیرف میں مزید اضافہ کیا ہے، یہ ناقابلِ قبول ہے یہ محصولات لازمی طور پر ختم ہونے چاہئیں۔