اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اے پی سی والے چیئرمین سینٹ کو تبدیل کرنے کا اعلان کرکے گھر چلے گئے،کیا گیس، بجلی اور پٹرول چیئرمین سینٹ مہنگا کر رہے ہیں؟آپ کان سیدھا کیوں نہیں پکڑتے‘ ہاتھ پیچھے کیوں گھما رہے ہیں یا پھر آپ کیوں نہیں مان لیتے آپ میں ہمت نہیں ہے، حکومتی ارکان لفظ سلیکٹڈ پر اتنے ٹچی کیوں ہیں؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریض ڈاکٹر کے پاس گیا اور اسے بتایا میرے گلے میں درد ہو رہا ہے‘ ڈاکٹر نے لکڑی کی ہتھوڑی اٹھائی اور زور سے اس کے گھٹنے پر مارنے لگا‘ مریض نے چیخ کر کہا ”ڈاکٹر صاحب آپ یہ کیا کر رہے ہیں“ ڈاکٹر نے کہا ”میں علاج کی جسٹی فکیشن پیدا کر رہا ہوں“ مریض حیرت سے دیکھنے لگا‘ ڈاکٹر نے بتایا ”دو وجوہات ہیں‘ پہلی وجہ گھٹنے کے درد کی وجہ سے تم اب گلے کا درد بھول چکے ہو‘ دوسرا میں ہڈیوں کا ڈاکٹر ہوں‘ تمہارے گھٹنے میں درد شروع ہو چکا ہے‘

میں اب اس کا علاج کروں گا‘ گھٹنا ٹھیک ہو گیا تو ان شاء اللہ گلا بھی ٹھیک ہو جائے گا‘کل اپوزیشن نے اے پی سی میں بھی یہی کیا‘ یہ لوگ اس حکومت کو ملک کی تباہی کہتے تھے‘ یہ کہتے تھے حکومت نے عوام کو پیس کر رکھ دیا اور ہم نے اگر یہ حکومت نہ ہٹائی تو یہ ملک ختم ہو جائے گا وغیرہ وغیرہ‘ قوم کا خیال تھا یہ کل اے پی سی میں حکومت گرانے یا ہٹانے کا اعلان کریں گے لیکن یہ چیئرمین سینٹ کو تبدیل کرنے کا اعلان کرکے گھر چلے گئے‘ مجھے لگتا ہے یہ بھی اب اس ڈاکٹر کی طرح گھٹنے کا علاج کرکے گلے کا علاج کریں گے‘ میرا مولانا فضل الرحمن سے سوال ہے چیئرمین سینٹ نے عوام کو کیا تکلیف دی تھی‘ کیا ڈالر ان کی وجہ سے آج 164 روپے پانچ پیسے تک پہنچا ہے‘ گیس‘ بجلی اور پٹرول یہ مہنگا کر رہے ہیں‘ بجٹ انہوں نے بنایا ہے‘ کیا سٹاک ایکسچینج ان کی وجہ سے چار دنوں میں 1350 پوائنٹس نیچے آئی ہے اور کیا فچ نے آج ان کی وجہ سے ملکی معیشت کو خطرناک قرار دیا ہے‘ آخر اس سارے فساد میں ان کا کیا قصور ہے؟کیا ملک کو یہ تباہ کر رہے ہیں؟ کہیں ایسا تو نہیں آپ نے سوچا ہو ہم کچھ اور تو نہیں کر سکتے چلیں ہم دشمن کا گلاس ہی توڑد یتے ہیں‘ حکومت ذمہ دار ہے تو آپ کان سیدھا کیوں نہیں پکڑتے‘ ہاتھ پیچھے کیوں گھما رہے ہیں یا پھر آپ کیوں نہیں مان لیتے آپ میں ہمت نہیں ہے، حکومتی ارکان لفظ سلیکٹڈ پر اتنے ٹچی کیوں ہیں اور وزیراعظم نے منہگائی کا سخت نوٹس لے لیا‘ خود منہگائی کر کے خود نوٹس لے رہے ہیں‘ اس کا کیا مطلب ہے؟



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…