کراچی (این این آئی)عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے ملک میں انصاف کے دہرے معیار کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالتوں کی کارکردگی لمحہ فکریہ بن چکی ہے۔ جسٹس (ر)وجیہہ نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں آصف زرداری کی بریت صرف اس لئے کہ کاغذات کی مصدقہ نقلیں نہیں پیش کی گئیں تھیں یا پھر صاحب ثروت اصحاب سے مشفقانہ رویے اور
حالیہ حکومتی شخصیت بابر اعوان کو صرف چار گواہان کے بیانات قلمبند کر کے بری کر دینا اور اسی نندی پور کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دینا عدل و قانون کی بالادستی کے کوئی اچھے مظاہرے نہیں ہیں۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے متعلقہ عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ وہ اس سلسلے میں نیب کی متوقع اپیل یا نظر ثانی کی درخواست کی ترجیحی بنیاد پر سنوائی کریں